جہانیاں، کتوں کی لڑائی پر جواء، پولیس چھاپے کے دوران تماشبین بھاگ نکلے،

تین افراد کتوں سمیت پکڑے گئے،مقدمہ درج

منگل 18 فروری 2020 23:42

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) نواحی چک121دس آر میں کتوں کی لڑائی پر جواء، پولیس چھاپے کے دوران تماشبین بھاگ نکلے، تین افراد کتوں سمیت پکڑے گئے،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کو مخبر نے اطلاع دی کہ چک121دس آر کے قریب کتوں کی لڑائی کروائی جا رہی ہے جس پر جواء بھی کروایا جا رہا ہے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نفری نے چک مذکورہ میں چھاپہ ماراتو اللہ بخش سندھا کی رہائش گاہ کے قریب کتوں کی لڑائی ہو رہی تھی جبکہ لوگوں کا ہجوم تھا جہاں جواء بھی کروایا جا رہا تھاتماشبین پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگ نکلے جبکہ پولیس پارٹی نے تین ملزمان کو قابو کر لیا جن میںایک ملزم کا نام پتہ ریاض انصاری سکنہ خونی برج ملتان معلوم ہوا کے قبضے سے برائون رنگ کا کتاپولیس نے تحویل میں لے لیا،اکرم جوئیہ سکنہ چک158ڈبلیو بی کو پکڑا گیا جس نے کتے کی رسی چھوڑ دی جس سے وہ بھاگ نکلا ۔

اکرم کے ساتھی جنید بھٹی سکنہ جہانیاں کو قابو کیا گیا ،تینوں ملزمان سے مجموعی طور پر پندرہ سو روپے برآمد ہوئے جبکہ پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہی

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں