میر ظفر اللہ خان جمالی کا 76واں یوم پیدائش یکم جنوری 2021ء کو منایا جائے گا

پیر 28 دسمبر 2020 23:30

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2020ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کا 76واں یوم پیدائش یکم جنوری 2021ء کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے تاریخ کے وہ واحد وزیر اعظم تھے جن کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں انہیں انگریزی،اردو،سندھی،بلوچی،پشتو ،پنجابی سمیت مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔میر ظفر اللہ 2دسمبر2020ء کو 76برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں