بدین میں مسجد انتظامیہ اور نمازی کی موٹر سائیکلیں چوری

دونوں موٹر سائیکل برآمد نہ ہوئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔مسجد اور مدرسہ کی انتظامیہ کی وارننگ

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:50

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) مسجد انتظامیہ اور نمازی کی موٹر سائیکلیں چوری۔ دونوں موٹر سائیکل برآمد نہ ہوئے تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔مسجد اور مدرسہ کی انتظامیہ کی وارننگ۔

(جاری ہے)

بدین شہر کی سب سے بڑی اور جامعہ قطر مسجد کے باہر سے ایک ہفتہ میں دو موٹر سائیکل چوری ہو گئیں. نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے اللہ والا چوک پر واقع قطر مسجد میں آنے والے اشرف بجیر نامی شہری کی ہنڈا سیون ٹی موٹر سائیکل نامعلوم چوری لے کر فرار ہو گی. قطر مسجد اور مدرسہ انتظامیہ کے مطابق ایک ہفتہ قبل چور مسجد انتظامیہ کی موٹر سائیکل چوری کر کہ لے گئے تھے جس کی بدین پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس کے باوجود ابھی پہلے والی موٹر سائیکل واپس نہیں ہوا کہ جمعہ کی نماز کی آدائیگی کے لئے آنے والے اشرف بجیر نامی نمازی کی مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے کر فرار ہو گی. قطر مسجد مدرسہ انتظامیہ اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے مسجد اور مدرسہ کے باہر سے چوری ہونے والی دونوں موٹر سائیکلوں چوری اور پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث واپسی نہ ہونے پر گہری تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں بڑتی ہوئی بدآمنی کے خلاف احتجاج کے لئے اجلاس طلب کیا گیا ہے ایس ایس پی سے ایک وفد ملاقات کر کہ اپنی تشویش اور خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری چوری کی واپسی کا ایلٹیمیٹم دیں گے جس کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی. واضع رہے کہ حیدرآباد روڈ اور ڈی سی آفس بائی پاس پر واقع قطر مسجد میں سرکاری آفسران اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے آتی ہے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں