منشیات فروشی اور استمال میں اضافہ اور بدامبی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا کھوسکی میں احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا

جمعہ 10 مارچ 2023 22:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2023ء) منشیات فروشی اور استمال میں اضافہ اور بدامبی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا کھوسکی میں احتجاجی ریلی مظاہرہ اور دھرنا آئی جی سندھ کے آبائی اور اپنے علاقہ میں پولیس پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام ۔

(جاری ہے)

کھوسکی سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشی اور استمال میں مسلسل اضافہ کے علاوہ بدامنی کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے سنکڑوں کارکنوں نے شہریوں کے ہمراہ پارٹی کے ضلعی تحصیل اور سٹی عہدیداروں عبدالستار برڑو علی حیدر شاہ لکھانو عمرانی میاں خان کھوسو ایوب بھٹی کی قیادت میں کھوسکی شہر میں احتجاجی ریلی نکالی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر روڈ بلاک کر دیا .اس موقع پر احتجاجی شرکا نے پولیس پر منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی طرح آئی جی سندھ کے اپنے شہر اور قریبی شہر کھوسکی شہر اور گردنواح بھی منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے کھلے عام منشیات فروشی ہو رہی ہے نوجوان نسل کو شنہ کی لت اور لعنت میں مبتلہ کر کے ان کی زندگیوں سے کھیلا جا رہا ہے منشیات فروش پولیس اور پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماں کی سرپرستی میں بغیر خوف و خطرہ منشیات فروشی کر رہے ہیں جبکہ علاقہ میں چوری دکیتی کے علاوہ دیگر جرائم بھی عوام کے لئے عزاب بن چکا ہے .اس موقع پر احتجاجی شرکا نے منشیات فروشوں ان کے سہولت کاروں اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں