عظیم باوقار اور باشعور معاشرہ کے فرد اپنی دھرتی اور قوم کیلئے ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر مقابلہ کرتے ہیں، ڈاکٹر آکاش انصاری

اتوار 16 ستمبر 2018 20:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) سندھ کے نامور مزاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر اکاش انصاری نے کہا ہے کہ عظیم باوقار اور باشعور معاشرہ کے فرد اپنی دھرتی اور قوم کے لئے ہر مشکل گھڑی میں متحد ہو کر مقابلہ کرتے ہیں اور ہمیشہ درپیش ہر چیلینج کے جواب کے لئے تیار رہتے ہیں اور ان مشکل وقت میں قوم اور وطن کے لئے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والوں کو قوم بھی کبھی فراموش نہیں کرتی اور ان کو ہمیشہ یاد رکھتی ہی. ڈاکٹر اکاش انصاری جگر کی ٹرانسپلیشن کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے بعد بدین واپسی پر بدین پریس کلب کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اکاش انصاری نے کہا قائم پاکستان کے بعد جمہورت پسند عوام نے ہر امر اور غیر جمہوری طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا امریت کے خلاف جدوجہد کی کامیابی میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ سندھ کے مزاحمتی اور انقلابی شاعروں ادیبوں اور دانشوروں کا بھی ایک اہم قردار ہے انہوں نے کہا شعروں نے نہ صرف اپنی شاعری سے وقت کے طاقتور امروں کو للکارہ کلمہ حق بلند کیا عوام میں جوش اور جذبہ بلند کیا اور اس پاداشت میں قیدو بند کی صعوبتوں کے علاوہ کوڑے بھی کھائے انہوں نے کہا جدوجہد میں شریک ان افراد کو آج بھی قوم یاد کرتی ہے اور ان پر مشکل کھڑی میں ان کے ساتھ ہر طرح کی اظہار یکجہتی بھی کرتی ہے اور ان کو عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا ان کی بیماری اور مشکل کھڑی میں نہ صرف سندھ اور پاکستان بلکہ دنیا بھر سے محبت کرنے والوں نے یاد کیا ان کی دعاں کے ہی نتائیج ہیں کہ میں آج نئی زندگی کے ساتھ صحت یاب ہوں انہوں نے کہا پاکستان میں سرکاری سطح پر علاج اور صحت کی وہ سہولتیں دستیاب نہیں جو دیگر ملکوں میں دستیاب ہیں پر ہمارے نجی شعبہ نے بہت ترقی کی ہے آج ہمیں لیور ہارٹ اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے علاج کے لئے لندن امریکہ بھارت اور دیگر ملکوں جانے کی ضروت نہیں انہوں نے کہا جگر کے علاج اور ٹرانسپلیشن کے لئے ڈاکٹر فیصل ڈار جیسا دنیا کا بہترین سرجن دستیاب ہی.اس موقع پر سندھ کے معروف مزاحمتی شاعر حافظ نطامانی بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں سنئیر صحافیوں شوکت میمن عبدالمجید ملاح سماجی رہنما میر بلیدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آکاش انصاری کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اکاش انصاری کی سیاسی سماجی علمی ادبی اور صحافتی خدمات اور امریت کے خلاف ان کی جدوجہد اور جرات مندانہ شعاعری پر خراج تحسین پیش کیا.اس موقع پر سندھ کے نامور شاعر ادیب ڈرامہ نگار صحافی اور محقق مرحوم شمشیرالحیدری کی سالگیرہ کا کیک بھی کاٹا گیا�

(جاری ہے)

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں