حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے حالات تبدیل نہیں ہوتے ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ

سرکاری اسکول کی عمارتیں زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہیں سندھ تعلیم کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) بدین میں جے آئی یوتھ کے دفتر کی افتتاحی تقریب ، جماعت اسلامی صوبے سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے آفیس افتتاح کر لیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبے سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن سندھ کے حالات تبدیل نہیں ہوتے سندھ اس وقت مہنگائی ، بد امنی ، بیروزگاری کی لپیٹ میں آچکا ہے وزرا سرکاری اسکول میں بچوں کو داخل کروانے کا دعوے کر رہے ہیں لیکن سرکاری اسکول میں پہلے ہی سے ٹیچر ہی موجود نہیں اور سندھ بھر میں کئی اسکول بند پڑے ہیں وہاں ٹیچروں کا تاحال کوئی احتمام نہیں کیا گیا اور سرکاری اسکول کی عمارتیں زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہیں سندھ تعلیم کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے سندھ معیار تعلیم کو درست کر نا سندھ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کے ضلع بدین میں پانی کا شدید بہران ہیں کچھ علائقے جہاں پر تھوڑا سا پانی دستیاب ہے وہ فصلوں کے لیئے نا کافی ہے چاول کی فصل میں کاشتکاروں کو گذشتہ سال سے بھاری نقصان ہوا ہے ان کاشتکاروں کا ر وزگار زراعت پر ہے زراعت نہ ہونی کی وجہ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے انہو ں نے مزید کہا کے اگر تعلیم نہ ہو گی تو ملک اور سندھ ترقی کی راہ پر گامزن نا ہوگا انہوں نے مزید کہا کے تھر میں قحط سالی کی وجہ سے بچے اموات کی نیند سو روہے ہیں حکومت سندھ کو تھر میں فوری طور پر گندم تقسیم کرنی چاہئے دیگر صوبوں سے تھر کا زیادہ حق ہے انہوں نے مزید کہا کے ضلع بدین میں صوبائی اور وفاقی وزیر موجود ہیں لیکن بدین کی معشیت تباہ ہو چکی ہے اگر دیانتد دار قیادت کو منتخب کیا جاتا تو عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہو جاتے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی ، جنرل سیکریٹری سید علی مردان شاہ ، جے آئی یوتھ بدین کے صدر محمد علی بلیدی ، جنرل سیکریٹری علی حیدر سومرو ، فرحان عالمانی اور دیگر موجود تھے۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں