جعلی اور غیر مقامی افراد کے ڈومیسائل بنانے کے خلاف سیاسی سماجی قوم پرست

جماعتوں علمی ادبی حلقوں اور سول سو سائیٹی کی جانب سے احتجاجی مہم کا آغاز بدین میں آج کراچی میں دو جون کو مظاہروں کے علاوہ 30 مئی کو سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

جمعہ 29 مئی 2020 22:44

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جعلی اور غیر مقامی افراد کے ڈومیسائل بنانے کے خلاف سیاسی سماجی قوم پرست جماعتوں علمی ادبی حلقوں اور سول سو سائیٹی کی جانب سے احتجاجی مہم کا آغاز ماتلی میں مظاہرہ بدین میں آج کراچی میں دو جون کو مظاہروں کے علاوہ 30 مئی کو سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

سندھ بھر میں جعلی اور غیر مقامی افراد کے ڈومیسائل بنا کر مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتیں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کے خلاف سندھ بھر کی طرح بدین کے شہر ماتلی میں سیاسی سماجی اور قوم پرست جماعتوں کے علاوہ سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے شہر میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا گیا جبکہ سول سوسائٹی کے نمائندوں دریا خان کھوسو صدام پٹھان جاوید مندرو میجر کھوسو کے علاوہ علمی ادبی حلقوں سیاسی سماجی اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہفتہ کے روز بدین میں احتجاج اور بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہی.ضلع بدین میں جعلی ڈومیسال بنوا کر سندھ کینوجوانوں کیحقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف ماتلی کی مختلف شہری سیاسی اور سماجی تنظیموں اور سول سوساٹی کے علاوہ شاگرد تنظیموں کے زیر اہتمام ماتلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں یوتھ ایکشن کمیٹی ماتلی(پاکستان) ماتلی شہری ایکشن کمیٹی سندھ شاگرد اتحاد اور جساف کے مقامی عہدیداروں سرمد رستمانی ایڈوکیٹ زاھد حسین چڈھڑ علی رضا سوڈھو راجا سوٹھڑ اور آزاد ارسلان کی قیادت میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندھ کے اضلاع کے جعلی ڈومیسال پر دیگر صوبوں کے غیرمقامی افراد نے اپنے بچوں کو پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے دلانے کے علاوہ سندھ کے کوٹا پر سرکاری محکموں میں ملازمتیں حاصل کر کہ سندھ کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے حقوق پر کھلی ڈاکہ زنی کر رہے ہیں انہوں نے عالی عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اضلاع میں بناے جانے والے جعلی ڈومیسال بلا تاخیر رد کے جایں اور 1980 سے لے کر می 2020 تک بننے والے جعلی ڈومیسال اور پی آر سی کی چھان بین کرای جاے انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سندھ کے جعلی ڈومیسال کی بنیاد پر میڈیکل اور انجینرنگ کالجز اور دیگر پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والوں کے داخلے رد کے جایں سندھ کے جعلی ڈومیسال پر سندھ کیکوٹا پر سرکاری ملازمتیں لینے والوں کو ان کی ملازمتوں سے فوری فارغ کر کیسندھ کے بیروزگار نوجونوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں. دوسری جانب جی ڈی اے کے ارکین سندھ اسمبلی حسنین مرزا اور سحر عباسی نے بھی جعلی ڈومیسائل کی شفاف انکوائری کی حمایت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اس اہم اشو پر آواز بلند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے جعلسازی میں ملوث ڈومیسائل ہولڈرز کے علاوہ جعلسازی میں ملوث ہر سطح کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائی.

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں