پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 12 ستمبر 2021 20:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیس ری اوپن کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے سربراہ میر مرتضی بھٹو کے قتل کو 25 سال گزرنے کے باوجود قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے پی پی پی شہید بھٹو کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ضلع صدر اکبر علی جیھجو جنرل سیکٹریری ارباب رسول بخش دل نثارحیدرگھاگھڑو الابخش خاصخیلی روشن سومرو اختر فاروقی مصطفی گاڈئی ایاز ملاح بابو ان حاجی ملاح امین سومرو اسلم قاضی واحب جتوئی شھباز دل بابو سومرو میر محمد بجیر نیاز ملاح عبدالرحمان ملاح شعیب انصاری مشتاق راہمو بشیر بوھڑ اشف انصاری بلاول خاصخیلی حیدر ورائی اور عباس شیخ سمیت دیگر کی قیادت میں کارکنوں شاہ نواز بھٹو چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور کارکنوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا. رہنماں نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو کی شہادت کو 25 سال گزر جانے کے باوجود قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور اقتدار میں ہونے کے باعث قاتل حکمرانوں نے ایک منظم سازش کے تحت کیس کو بند کر دیا ہی. اس موقع پر پی پی پی شہید بھٹو کے کارکنوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید مرتضی بھٹو کا کیس دوبارہ کھول کر قتل میں ملوث طاقتور ملزمان کو گرفتار کر کہ سزا دی جائی. کارکنوں نے اس موقع پر سندھ حکومت اور آصف علی زرداری کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں