ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی کی بدین خزانہ آفس میں آمد مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین پنشنرز ٹھیکیداروں کا احتجاج اور رشوت اور دیگر شکایات کا انبار لگا دیئے

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:45

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی کی بدین خزانہ آفس میں آمد مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین پنشنرز ٹھیکیداروں کا احتجاج اور رشوت اور دیگر شکایات کا انبار لگا دیا۔ صوبائی محتسب اعلی سندھ اور اکانٹنٹ جنرل سندھ کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی سندھ منظور علی سومرو نے ڈسٹرکٹ اکانٹ آفس میں بدین کے ڈسٹرکٹ آفسر غلام قادر جامڑو کے ہمراہ پینشن جی پی فنڈ ایل پی آر اور سرکاری ملازمین کے دیگر مسائل اور شکایات کے حل کے لیئے کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا پر اس موقع پر محکمہ تعلیم صحت ایرکیشن زراعت رونیو پبلک ہیلتھ بلدیات سمیت دیگر محکموں کے حاضر اور ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں میں تعمیراتی اور سپلائی کا کام کرنے والے ٹھیکیداروں نے کھلے عام رشوت کمشن اور بڑے پیمانے پر ہونے والی کریپشن کی شکایات پر شدید احتجاج کیا مقامی آفسران اور ملازمین کی رشوت خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ریجنل محتسب عالی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئے ملازمین اور پنشنرز کے احتجاج اور نعرے بازی کے باعث شرکا کو پولیس اور تعینات گارڈ نے آفس کے باہر روک رکھا اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محتسب عالی نے کھلی کچہری کو ڈسٹرکٹ آفسر ٹریزی کے آفس تک محدو کر دیا اور دفتر میں ملازمین کو باری باری بلا کر شکایات سنیں اور حل کے لئے ہدایات جاری کئیں. ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلی سندھ منظور علی سومرو نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ضلع سطح پر لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعلامیہ کے مطابق درخواست دہندہ میں صفدر عباس ایوب قمبرانی اور دیگر نے اپنے مسائل پیش کئے جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام جائز مسائل کو حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اکثر درخواست دہندہ کے مسائل محکمہ فنانس اور اکانٹنٹ جنرل سندھ سے منسلک ہیں جو ضلع سطح پر حل نہیں کئے جا سکتے ان مسائل کے حل کے لیئے محکمہ فنانس اور اکانٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہر مہینے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی تاکہ لوگوں کے جائز مسائل اور شکایات حل ہو سکیں ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر غلام قادر جامڑو نے کہا کہ کافی درخواستیں ایل پی آر کے متعلق بھی موصول ہوئی ہیں ایل پی آر کی ادائیگی کے لئے پہلے کے مقابلے میں اب 45 فیصد کم بجیٹ مل رہا ہے جس کے باعث درخواست دہندہ کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ محتسب اعلی کے تعاون سے مسائل کے حل کے لیئے کوششیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں