بدین ،پولیس کی کاروائی 500 کلو گرام سپاری چورہ اور سینکڑوں تیار شدہ مین پوری برآمد کر لی

جمعرات 1 فروری 2024 21:26

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) ماتلی پولیس کی بڑی کارروائی پولیس نے منشیات سے بھری ٹرک پکڑ کر 500 کلو گرام سپاری چورہ اور سینکڑوں تیار شدہ مین پوری برآمد کر لی جبکہ منشیات فروش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے .ایس ایس پی بدین میر روحل خان کھوسو کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری کاروائیاں کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران چیکنگ کاروائی کرکہ ٹرک AE-1035 کی تلاشی کی دوران 50 کٹے سپاری چورہ جن میں 500 کلو گرام سپاری چورہ اور 400 عدد تیار شدہ مین پوریاں برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ کاروائی کے دوران ٹرک میں سوار 2 نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرکہ 3 روپوش ملزمان گل حسن جاوید علی اور میر محمد ملاح کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں