بدین ،ضلع بھر میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا گیا

منگل 26 مارچ 2024 21:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ضلع بھر میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا گیا ہولی کے تیسرے روز بھی ہندو برادری کے مرد خواتین اور بچوں نے ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش اور مندروں میں پوجا پاٹ کا سلسلہ جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے علاوہ ماتلی تلہار گولارچی ٹنڈوباگو سمیت ضلع بھر کے شہروں اور قصبوں میں رنگوں کا تہوار ہولی جوش خروش سے منایا گیا اقلیتی برادری کے علاقوں محلوں اور گھر میں ہندو برادری کے مختلف فرقوں کے مرد خواتین بڑے بچوں اور نوجوانوں نے ہولی کی خوشی کا اظہار ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کر کہ کیا جبکہ اس موقع پر مندروں میں پوجا پاٹ کی خصوصی تقریبات کا نعقاد بھی کیا گیا ہندو برادری کی جانب سے اس موقع پر مٹھیائی تقسیم کر کہ ایک دوسرے کو مبارکباد بھی پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ہندو برادری کی ایک بڑی اکثریت نے کشمیر میں بھارتی مودی حکومت کے ظلم جبر کشمیری عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزوں کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین عوام کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد اور مصوم بچوں کی شہادت پر ہولی کی تقریبات سادگی سے منائی ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں