سود ایک لعنت ہے جس کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں سود کو بہت بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے ،محمد ناصر مہار

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 8 اپریل 2024 17:08

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2024ء ) سود ایک لعنت ہے جس کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں سود کو بہت بڑا گناہ قرار دیا گیا ہے اس گناہ کا سب سے چھوٹا درجہ جو بتایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ کوئی شخص سود کا کاروبار کرتا ہے تو وہ اپنی ماں سے برائی کرتا ہے سود کے 36 درجے گناہوں میں شامل ہیں مسلمان آج جس پستی کا شکار ہیں  اصل وجہ سود ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران بلدیہ روڈ محمد ناصر مہار نے کیا انہوں نے کہا کہ سود کی 70 قسمیں ہیں جو کسی طرح بھی ہمیں عذاب سے نہیں بچاسکتی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نقصانات میں سود بڑی لعنت ہے مہنگائی کی بڑی وجہ بھی سود ہے ورلڈ بینک‘ آئی ایم ایف اور دیگر ادارے مسلمانوں کو سود میں الجھا کر دین سے دور کرنا چاہتے ہیں ناصر مہار نے کہا کہ سود کے بارے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سود لینے اور دینے اس کی گواہی اور لکھنے والے تمام برابر کے مجرم ہیں آج پاکستان میں بنکوں کے ذریعے جو لین دین ہورہا ہے وہ سب سود ہے اس کے علاوہ مختلف مقامات پر بھی سود کا کاروبار جاری ہے جس سے کئی لوگ خودکشیاں کرنے پر بھی مجبور ہیں۔



بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں