حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کل ملک بے گناہ انسانوں کا مقتل گاہ بن چکا ہے،حافظ حسین احمد

مرکزی و صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چکی ہیں اخلاقی طور پر حکمرانوں کو مستعفی ہوکر گھر چلے جانا چاہئے،حافظ حمد اللہ

جمعرات 22 نومبر 2018 18:27

کوئٹہ/کراچی/بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد، جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ، مولانا خدائے دوست، مولوی محمد طاہر توحیدی، حافظ عزیز اللہ عزیزی، حافظ زبیر احمد نے چمن مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ مین مذکت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک بے گناہ انسانوں کا مقتل گاہ بن چکا ہے، مرکزی و صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام چکی ہیں اخلاقی طور پر حکمرانوں کو مستعفی ہوکر گھر چلے جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سے جاری مشترکہ بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بلوچستان صوبہ پہلے ہی قبرستان بن چکا ہے ایک بار پھر حالات کو خراب کیا جارہا ہے بلوچستان سمیت اسلام آباد بھی محفوظ نہیں رہا ایس ایس پی کو اغوا کرکے افغانستان لے جاکر قتل کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ، جمعیت علمائے اسلام ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ملک کی بقا و سالمیت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اور ہماری شہادتوں کی طویل داستان ہے ، مولانا مفتی نظام الدین شامزئی شہید سے لیکر ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید ، مولانا سمیع الحق شہید تک کے آج تک کسی قاتل کو گرفتار نہیں ہوسکے، چمن میں مقدس مقام پر حملہ ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے افغانستان کے شہر کابل میں علماء کرام کی محفل میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور وہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے جب تک خطے میں امریکہ موجود ہے امن کا تصویر ممکن نہیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں