بہاولنگر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت 4 افراد زخمی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:27

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) بہاولنگر میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں حاصل پور روڈ پر 47 فتح کے قریب پک اپ ڈالے اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان محمد ندیم جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے، دوسرے حادثہ میں بہاولنگر اورعارف والا روڑ پر اڈا ماڑی میاں صاحب کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد اکرم جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں