بہاولنگر کے تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقہ گاوں 204 مراد میں عزت کے نام پر خاتون ٹیچر کو اسکے کے خاوند نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 22:46

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بہاولنگر کے تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقہ گاوں 204 مراد میں عزت کے نام پر خاتون ٹیچر کو اسکے کے خاوند نے بہیمانہ طور پر قتل کردیا ہے،سعدیہ امین نامی ٹیچر کو اسکے خاوند محمد شفیق نے کلہاڑی کے واروں سے کاٹ ڈالا، خاتون ٹیچر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، قتل کرکے ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی ،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی اور گائوں کے پرائمری سکول میں ٹیچر تعینات تھی۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں