بہاولنگرپولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائی ،10ملزمان گرفتار اور پتنگیں وڈوریں برآمد

جمعہ 29 مارچ 2024 22:55

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بہاولنگرپولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرکے10ملزمان کو گرفتار کرلیا اور پتنگیں وڈوریں برآمد کرلی ہیں،بہاولنگر ضلع میں پنجاب بھر میں جاری پتنگ بازی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کے واقعات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سخت نوٹس لیتے ہوئے احکامات پر ضلعی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 10 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے گرفتار پتنگ فروشوں کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگیں ، دھاتی کیمیکل ڈوریں اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ،اس حوالے سے ڈی پی او نصیب اللہ خان نے اے پی پی کو بتایا کہ پتنگ بازی کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں