بہاولنگر فورٹ عباس روڈ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق اور 2معصوم بچے شدید زخمی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:30

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بہاولنگر فورٹ عباس روڈ پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سےموٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق اور 2معصوم بچے شدید زخمی ہوگئےہیں،تفصیلات کے مطابق بہاولنگر فورٹ عباس روڈ پر 114 سکس آر کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،حادثے میں میاں ، بیوی موقع پر جاں بحق 2معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے، ڈرائیور ٹرک لیکر موقع سے فرار ہوگیا، زخمی بچوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی شناخت ندیم اور نسیم بی بی کے ناموں سے ہوگئی ، زخمیوں میں 4 سالہ آمنہ اور 5 ماہ کا سبحان شامل ہے، موٹرسائیکل سوار بدقسمت میاں، بیوی اور بچے فقیروالی سے واپس اپنے گھر 123 سکس آر جارہے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

\378

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں