حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام صادق آباد واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عرفان گردیزی

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا بدھ 13 اکتوبر 2021 16:48

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2021ء) سانحہ صادق آباد افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جاے کم ہے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید عرفان گردیزی کا ماہی چوک  واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی  رعایت کےمستحق نہیں، حکومت بیانات کی بجاے عملی اقدامات کرے جاں بحق افرادکےورثاکےغم میں برابرکےشریک ہیں واضح رہے کہ صادق آباد میں پٹرول پمپ پر دوران ڈکیتی 8 افراد قتل کر دیے گئے تھے ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور چوکی انچارج کو معطل جبکہ ڈی پی او کو ٹرانسفر کر دیا تھا ہولناک واقعہ صادق آباد کے علاقے ماہی چوک میں پیش آیاجہاں ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ پر واردات کے دوران فائرنگ کردی جس سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کا تعلق اندھڑ گینگ سے بتایا جا رہا ہے ۔افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت غلام نبی ،  نذیر احمد،  پیر بخش ، ظہیر،  شریف، داؤد، ملک منور اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابھی تک فائرنگ کرنے والے ملزمان آزاد گھوم رہے ہے جبکہ مدعی مقدمہ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے مقدمے کی پیروی سے انکار کیا تھا جس پر پولیس نے مدعی بدلنے کے لیے لیگل برانچ سے مشاورت شروع کر دی ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں