بہاولپور ٬ پولٹری پروڈکشن بل پر ماہرین سے مشاورت کی جائے٬ ڈاکٹر سید وسیم اختر

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی پنجاب اسمبلی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 19:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ جدید سائینسی دور میں ویٹرنری سائنس برائلر گوشت کو انسانی صحت کیلئے خطر ناک قراردے رہی ہے اور جلد ہی دیسی مرغی کا وقت لوٹنے والا ہے اس لئے پولٹری پروڈکشن بل پر عوام کے ساتھ ساتھ ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے اور برائلر کے بجائے مرغبانی کی طرف رجوع کیا جائے وہ پنجاب اسمبلی میں پولٹری پروڈکشن بل پر بحث کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر وسیم اختر نے اپوزیشن کے موقف کو درست سمجھنے کے باوجود اہمیت نہ دینے پر ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں