کامرس کالج میں جلد بی ایس کامرس کی کلاسزکا اہتمام کیا جائے گا، پروفیسر بخت منیر

منگل 26 دسمبر 2017 13:49

باجوڑ ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء)گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز خار باجوڑ ایجنسی میں تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس انٹرنل امتحان ، سپورٹس گالا اور کمپیوٹرموراپروگرام مکمل کرنے والے طلباء کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے جبکہ مورا پروگرام مکمل کرنے والے طلباء کو فی کس 5 ہزار روپے نقد دیئے گئے۔

پروگرام سے چیئرمین حاجی گل رحمن ، ایڈیشنل پی اے آفس کے محمد حنیف اور پرنسپل کامرس کالج خار باجوڑ پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے خطا ب کرتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ اگر جدید دنیا سے مقابلہ کرنا ہے اور معاشرے میں اپنا مقام بناناہے تو آپ کو محنت کرنا ہوگی اور کامرس ایجوکیشن وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے آپ اپنی اور پاکستان کی معاشی پوزیشن اور مستقبل بہتر بنانے کے قابل ہونگے۔

حکومت فاٹا پرکروڑوں روپے خرچ کررہی ہے، آپ ان سہولیات سے فائدہ اٴْٹھائیں۔ پروفیسر بخت منیر نے کہا کہ اگلے سیشن سے کامرس کالج خار باجوڑ کے طلباء کو بی ایس کامرس کی سہولت بھی فراہم کرینگے۔ پرنسپل نے گورنر خیبر پختونخوا، اے سی ایس فاٹا، ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا حاجی زرغون شاہ اور سکیل منیجر ارشد فاروق کابھی شکریہ ادا کیا کہ وہ کالج کے مسائل بروقت حل کرکے ہم کو اس قابل بنارہے ہیں کہ ہم کالج میں بہترین طریقے سے بچوں کو تعلیم وتربیت مہیا کریں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں