باجوڑ ایجنسی‘ خاربازار سے تجاوزات ہٹانے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن

منگل 23 جنوری 2018 12:36

باجوڑ ایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)باجوڑ ایجنسی ہیڈکوارٹر خار اور عنایت کلے بازار میں تجاوزات‘ ٹریفک اور گندگی کی شکایات پر اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ عارف خان یوسفزئی کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار عجم خان نے اچانک بازار کا دورہ کرکے تاجربرادری سے ملاقات کی اورہیڈکوارٹرخار بازار اورعنایت کلے بازار میں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا‘ انہوں نے کہاکہ تجاوزات ‘گاڑی مالکان اور بازار میں گندگی پھیلانے والوں کو تین دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر تین دن کے بعد بھی تجاوزات ختم نہ کی گئیں تو سخت ایکشن لیاجائے گا ‘تاجربرادری نے پولیٹیکل تحصیلدار کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں