الشفاء ٹرسٹ اسلام آباد اور باجوڑ سکاؤٹس کا خار میں مختلف جگہوں پر فری آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد

جمعرات 30 اپریل 2015 16:14

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) الشفاء ٹرسٹ اسلام آباد اور باجوڑ سکاؤٹس کے جانب سے باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر خار میں مختلف جگہوں پر فری آئی سکریننگ کیمپ کا انعقادکیاگیا ۔ سینکڑوں مر یضوں کا مفت معائینہ کیا گیااور ادویات فراہم کی گئی ۔باجوڑایجنسی میں پہلی بار الشفاء ٹرسٹ اسلام اباد اور باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام فری آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔

کیمپ میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا ۔ڈاکٹروں کے مطابق فری آئی سکریننگ کیمپ میں موتیہ ، الرجی اور خارش کے مریض ذیادہ آئے ہیں جن کو مفت عینکس او رادویات فراہم کی گئی ۔جبکہ ذیادہ تر مریضوں کو اسلام آباد جانے کو کہاگیا ہیں جہاں پر الشفاء ٹرسٹ اُن کا مفت علاج کریگا۔

(جاری ہے)

الشفاء ٹرسٹ کے انچار ج کرنل طاہر اور باجوڑ سکاؤٹس فری میڈیکل کیمپس کے انچار ج کیپٹن عثمان نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہیگا تاکہ غریب لوگوں کو مفت اور ان کے گھر کے دہلیز پر علاج کرایاجاسکیں ۔

انہوں نے بتایاکہ اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کے انعقاد سے باجوڑایجنسی کے دورداز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو جوآنکھوں کے مختلف بیماریوں کے شکار ہیں کو گھر کے دہلیز پر علاج معالجے کے بنیادی سہولیات فراہم ہونے میں مدد ملی گی ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں