طلباء علم حاصل کرکے خود کو ملک وقوم کے خدمت کیلئے وقف کریں،وائس چانسلر مالاکنڈ یونیورسٹی

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:18

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی ایک مہذب، پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز خار باجوڑ کے دورے کے موقع پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر بخت منیر بھی موجودتھے۔

وائس چانسلر نے کالج کی تعلیم ، ماحول اور بہترین انتظامات کوسراہا ۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ علم حاصل کرکے خود کو ملک وقوم کے خدمت کیلئے وقف کریںکیونکہ آج کے جدید دور میں صرف وہی اقوام ترقی کی منازل طے کرسکتی ہیں جو علم و دانش کے خزانوں سے لیس ہوں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت کریں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں