علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیٹوٹرز کا سوات ڈائریکٹریٹ کو ریجنل کیمپس کا درجہ دینے کا مطالبہ

پیر 2 مارچ 2015 18:44

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیٹوٹروں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوات ڈائریکٹریٹ کو ریجنل کیمپس کا درجہ دینے کا مطالبہ کیاہے ۔یہ مطالبہ باجوڑایجنسی کے ٹیوٹروں کے ایک اجلاس میں کیاگیا ہے ۔ اجلاس ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوات ریجن محبوب علی خان کے زیر صدار ت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار میں منعقد ہوا ۔

اجلا س میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی باجوڑایجنسی کے ٹیوٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایجنسی کوارڈینیٹر پروفیسر ضیاء الحق بھی موجودتھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر محبوب علی خان نے ٹیوٹروں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور طلباء کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے ٹیوٹروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مفید مشورے دیئے ۔

ریجنل ڈائریکٹر محبوب علی خان نے ایجنسی کوارڈینیٹر پروفیسر ضیاء الحق کے کارکردگی کو سراہا۔ محبوب علی خان نے ٹیوٹروں سے کہاکہ وہ اسائمنٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائے ۔ انھوں نے ٹیوٹروں سے کہاکہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔

انھوں نے ایجنسی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت طلباء کو تعلیم کی فراہمی کے لیے مقامی ٹیوٹروں کے کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ٹیوٹروں نے ریجنل ڈائریکٹرکو اپنے درپیش مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا ۔ ٹیوٹروں نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں روز بروز طلباء کے تعداد میں اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے سوات میں قائم ڈائریکٹریٹ پر مزید بوجھ پڑ رہاہے ۔

انھوں نے کہاکہ اس وقت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سوات ڈاریکٹریٹ میں طلباء کے تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کرگیاہے جبکہ سہولیات جوں کی توں ہے ۔ انھوں نے علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے مطالبہ کیا کہ سوات ریجنل ڈایکرٹریٹ کو ریجنل کیمپس کا درجہ دیا جائے تاکہ ٹیوٹرو ں اور طلباء کو درپیش مسائل اور مشکلات حل ہوسکیں ۔ اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر نے ٹیوٹروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل اور مشکلات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حکام بالا تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں