باجوڑتباہی سے بچ گیا،سکیورٹی فورسز نے ریموٹ کنڑول بم ناکارہ بنادیا

جمعہ 7 ستمبر 2018 23:22

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) باجو ڑمیں تباہی کا بڑا منصوبہ،سکیورٹی فورسز نے ریموٹ کنڑول بم ناکارہ بنادیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ڈاگ کلے میں حاجی وحید گل ولد محمد خان کے گھر کے قریب کچے راستے میں گھی کے ڈبے میں ریموٹ کنڑول بم پڑا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع دی ۔ جس کے بعد باجو ڑلیویز اور ایف سی 173ونگ کے بم ڈسپوزل سکواڈز نے محفوظ طریقے سے بم کو ناکارہ بناکر علاقہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں