قبائلی عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ان کے معدنیات کے پیسے ان کی تعلیم،صحت اور روزگار پر لگائیں گے،صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان

پیر 10 دسمبر 2018 23:47

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قبائلی اضلاع میں موجود معدنیات کے خزانوں سے قبائلی اضلاع میں صحت ،تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی سمیت یہاں کے غیور قبائل کو روزگار کے وسیع مواقع مل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے باجوڑ کے پہلے تاریخی دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے تحصیل اٴْتمان خیل علاقہ تخت میں موجود معدنیات کے کانوں کا بھی دورہ کیا۔

اس سلسلے میں سول کالونی جرگہ ہال میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٴْنہوں نے کہا کہ باجوڑ سمیت تمام قبائلی اضلاع بد امنی ،آپریشن اور ایف ،سی آر کی وجہ سے انتہائی متاثر ہو چکے ہیں۔ اٴْنہوں نے کہا کہ پی،ٹی،آئی حکومت کا قبائلی عوام سے یہ وعدہ رہا ہے کہ ان کے معدنیات کے پیسے ان کے تعلیم،صحت اور روزگار پر لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں