باجوڑ میں خیرات وصدقات فائونڈیشن کے نام سے نیشنل بینک میں اکائونٹ کھول دیاگیا

جمعرات 21 مارچ 2019 14:55

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) باجوڑ میں خیرات وصدقات فائونڈیشن کے نام سے نیشنل بینک میں اکائونٹ کھول دیاگیا ہے جس میں مخیر حضرات چندہ جمع کرینگے اور پھر وہ چندہ یتیموں اور بے سہارا لوگوں پر خرچ کیاجائیگا ۔ ا س سلسلے میں باجوڑ کے مخیر حضرات کا ایک اجلاس زیر صدارت پاک فوج کے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر راجہ نعیم اکبر منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں سراج الدین خان ، انورزیب خان ، خان بہادر خان ، حاجی شوکت یوسف، الہدیٰ سنٹر کے چیئرمین مولانا علی سردار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ معاشرے کی یتیم بچوں اور بے سہارا لوگوںکی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ یتیموں اور بے سہارا لوگوں کیلئے قائم ہونیوالے اکائونٹ میں پیسے جمع کریں۔ بعد ازاں بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ ، سراج الدین خان ، انورزیب خان ، خان بہادر خان اور دیگر نے نیشنل بینک میں قائم ہونیوالے اکائونٹ میں چندہ جمع کیا ۔ اس موقع پر مذکورہ مخیر حضرات نے عہد کیا کہ وہ ہر مہینے اس اکائونٹ میں چندہ جمع کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں