}عوام کی خدمت و تحفظ اور امن و امان اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر اقبال

ر اس نصب العین کے تحت بنوں پولیس دن رات انتھک محنت کریگی، مختلف علاقوں کے دورے پر گفتگو

اتوار 26 جون 2022 21:10

:بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت و تحفظ اور امن و امان اولین ترجیح ہے اور اس نصب العین کے تحت بنوں پولیس دن رات انتھک محنت کریگی۔اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ ہوید، جانی خیل، وزیر سمیت بنوں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانوں اور چوکیات میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ڈیوٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال نے تھانہ وزیر، ہوید، جانی خیل سمیت بنوں کے محتلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ضلعی پولیس آفیسر نے تھانوں اور چوکیات میں پولیس کی کارکردگی اور تھانہ ریکارڈ چیک کرکے انہیں ڈیوٹی کے متعلق سخت ہدایات دیئے اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر خاص کر منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف اپنی کاروائیاں اور بھی تیز کردیں اور انہیں سکھ کا سانس نہ لینے دیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں پولیس گشت کو اور بھی موثر کریں،بنوں کے عوام کی خدمت کریں، ان کے مسائل خل کریں،انہیں خفاظت کا احساس دلائے اور انہیں یہ باور کرائیں کہ پولیس آپکی خادم ہے اور کسی کی - عزت نفس مجروح نہ کریں 26-06-22/--203 #h# ش*سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، کھلے مین ہولز زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے گ* شہری و عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ #/h# 5 سکھر(آن لائن)سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ،سماجی حلقوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، سکھر کے منتخب نمائندگان و متعلقہ محکموں کے افسران کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل گذشتہ کئی ماہ سے مکمل نہیں ہوسکے ہیں ، شہر کے بیشتر علاقوں میں کھلے ہوئے مین ہولز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں لیکن افسوس شکایات کے باوجود سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی اہم سڑکوں اور فت پاتھوں پر اکثر گٹر کھلے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں اور شہریوں کی گرنے اور زخمی ہونے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں ، کھلے ہوئے مین ہولز پر ڈھکن نہ ہونے اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے چیف جسٹسآف پاکستان ، صوبائی وزیر بلدیات ، سیکریٹری بلدیات ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، ایڈمنسٹریٹر سکھر سمیت سکھر کے منتخب نمائندگان سے نوٹس لیکر شہری مسائل کو کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں