بنوں ،کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایاگیا، واک کا اہتمام

کشمیری عوام کیساتھ کھڑے ہیں، عالمی دنیا کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے سامنے بے بس ہوگئی ہے ،پاکستانی عوام اور کشمیری ایک ،کوئی جدا نہیں کرسکتا،اسسٹنٹ کمشنر ابرار علی ، میئر بنوں ملک مستو خان کا ریلیوں سے خطاب

جمعہ 5 اگست 2022 17:36

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) بنوں میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایاگیا ، مختلف تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، مئیرز کی سربراہی میں مزاحمتی واک کیا گیا ،واک میں سول سوسائٹی، ٹی ایم اوزو دیگر محکمہ جات کے آفسران اور عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے، اسسٹنٹ کمشنر ابرار علی ، میئر سب ڈویژن وزیر بنوں ملک مستو خان نے الگ الگ ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آئین کے آرٹیکل میں ردوبدل سے عوام کی حق تلفی کی گئی اور بھارت کی کشمیریوں کے استحصال کے آج 1095 دن پو رے ہو گئے ہیں عالمی دنیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے سامنے بے بس ہوگئی ہے کشمیریوں کا استحصال اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھائے ،بھارت نے دنیا کے تمام قوانین کوماننے سے انکار کر دیا اور نو لاکھ درندہ فوج کو مقبوضہ کشمیر پر ظلم وستم کے لیے چھوڑ دیاہے، جو کہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ عالمی برادری اس کا نوٹس لیں،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہے لیکن بھارت ان سے انحراف کر رہی ہے،ہم پاکستانی اور کشمیری یہ یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے کشمیر کے تمام جغرافیائی راستے پاکستان سے ملتے ہیں،ہم اقوام متحدہ کو یاد دلاتے ہیں کہ دنیا کا جو یقین آپ پر باقی ہے اسے برقرار رکھے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوا ئے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور کشمیری ایک ہے ان کو کوئی جدا نہیں کرسکتا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں