سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے ہے قرضوں کی معیشت نے ملک کی چولیں ہلا دیں: سراج الحق

ٰزرعی ملک میں لوگ آٹے کو ترس رہے ہوں تو باقی حالات کا تصور کرناہی خوفناک ہے، امیر جماعت اسلامی

اتوار 4 جون 2023 21:05

سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی سے ہے قرضوں کی معیشت نے ملک کی چولیں ہلا دیں: سراج الحق
7 بنوں /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی موجودہ اور سابقہ حکمران اس کے ذمہ دار ہیں۔سیاسی،معاشی اور آئینی بحران کے اضافے سے ملک مشکلات سے نکلنے کی بجائے مزید مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔ڈالرپاکستان روپے کی اور حکومت نے عوام کی بے قدری کی انتہا کر دی اگر ایک زرعی ملک میں لوگ آٹے کو ترس رہے ہوں تو اس کے باقی حالات کا تصور کرناہی خوفناک ہے۔

ملک میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی سے ہے قرضوں کی معیشت نے ملک کی چولیں ہلا دی آج پھر پی ڈی ایم کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مزید شرائط پر سمجھوتا کرنا چاہتی ہے،کئی دہائیوں سے جاری کشکول مشن نے ملک پر تباہی اور بدحالی کی مہر لگا دی جماعت اسلامی اللہ کے فضل سے اس کشکول کو توڑ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ہمارے پاس وہ وڑن اور پروگرام موجود ہے جس سے ہر گھر میں خوشحالی آ سکتی ہے جس پروگرام سے غریب اور امیر دونوں کو فائدہ ہو گا ہر طبقے کی پریشانی میں کمی آئے گی ہم زکوة اور عشر کے نظام کے ذریعہ اس کو ممکن بنا سکتے ہیں جب سود کے خاتمہ کے ساتھ اللہ سے جنگ سے توبہ ہو گی تو اللہ کی تائید و نصرت ہمارے ساتھ ہو گی اور ہرطرف روشنی ہو گی اب آپشن صرف جماعت اسلامی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں وہ دن دور نہیں ہے پاکستان میں اللہ کا دین نافذ ہو گا اور آسمان سے رحمتیں اور زمین سے خزانے پھوٹے گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں جماعت سلامی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کے موقع پر کیا ا س موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختو انخوہ پروفیسر محمد ابراہیم خان ،جنرل سیکرٹری خیبر پختونخواہ عبد الواسع،اختر علی خان و دیگر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ اس وقت خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی اور اشیائے ضروریہ تک رسائی مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔

غربت،مہنگائی،بے روزگاری اور بد امنی عوام کو پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا تحفہ ہے۔حکومت میں آنے سے پہلے ان پارٹیوں نے جتنے وعدے،اعلانات کیے تھے عملی طور پر حکومت میں آنے کے بعد سب اس کے الٹ ہوا ہے۔مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،جمعیت علما اسلام ف نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے لیکن حکومت ملنے کے بعد انہوں نے بھی مہنگائی میں کمی لانے کی بجائے اضافے کاتاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت بھی ماضی کی حکومت کی طرح آج پھر آئی ایم ایف کے سامنے کشکول لے کر کھڑی ہے اور اس کی ہر شرط ماننے کو تیار ہے۔ہم آئی ایم ایف کی غلامی کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام پر مزید شرائط کی صورت میں بوجھ ڈالنے سے باز رہے۔سراج الحق نے کہا کہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہمارے ملک میں مافیاز روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کرتے ہیں سیاسی پارٹیاں ان مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔

صرف جماعت اسلامی ہی سب کا یکساں احتساب کر کے ملک سے کرپشن ختم کر سکتی ہے۔الحمد اللہ جماعت اسلامی کے کسی فرد کا نام پاناما لیکس،پنڈورا پیپرز،قرض معاف کروانے والے یا توشہ خانہ سے بے جا فائدہ لینے والوں میں شامل نہیں۔جماعت اسلامی ہر محاذ پر پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے اب پاکستان اورمافیاز کی حکومت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،احتساب کرنے والے ادارے،نیب،عدالتیں ان کے سامنے بے بس ہیں جب تک ان کو لگام نہیں ڈالی جاتی سب کا یکساں احتساب کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ سودی نظام اللہ سے جنگ ہے۔وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے باوجود موجودہ حکومت نے سود کے خاتمے کے لیے ابھی تک پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا۔ملک میں سود کی شرع بلند ترین سطح پر ہے جو کہ بے برکتی کا اصل سبب ہے۔جماعت اسلامی کو عوام موقع دیں تو ہم ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے جس میں سب کا یکساں احتساب ہو گا۔کرپشن اور سود کا خاتمہ کیا جائے گا،مہنگائی،بے روزگاری سے عوام کو ریلیف ملے گا،تعلیم،صحت کی سہولتیں سب کے لیے یکساں ہونگی،طاقتوار اور کمزور قانون کے سامنے برابر جوابدہ ہونگے۔جب اللہ کی رحمت ہو گی تو بہت سارے مسائل ختم کرنا ممکن ہو سکیں گے۔اعجاز خان

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں