پی کے 102، (ن) لیگی امیدوار سمیع اللہ شاہ جے یو آئی کے اکرم خان درانی کے حق میں دستبردار

اتوار 4 فروری 2024 18:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) بنوں کے حلقے پی کے 102سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ جے یو آئی کے اکرم خان درانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا دورہ افغانستان حکومت کو اعتماد میں لے کر کیا گیا۔اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آج ملک میں تنخواہیں دینے کو نہیں ہیں، ملک کا یہ حال اس نے کیا جو آج جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو 31 ال کی سزا ہوئی ہے ابھی مزید سزا باقی ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں