بنوں، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

شہید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لکی مروت گل محمد خان، کانسٹیبل نسیم گل اور سلامت خان کے جسد خاکی کو سلامی بھی دی گئی۔نماز جنازہ کے موقع پر ڈی پی او بنوں، لکی مروت اور پولیس و آرمی کے آفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی گل محمد خان اور کانسٹیبل نسیم گل لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ کانسٹیبل سلامت خان کو گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے شہید کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں