ٴْ کارکنوں کے محرومیوں کے ازالہ نہ ہونے تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ملک ظفر حیات خان

اتوار 14 اپریل 2024 19:10

cبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی رہنما سابق چیئرمین ملک ظفر حیات خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کے محرومیوں کے ازالہ نہ ہونے تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے کارکنوں کو کسی بھی مقام پر تنہاء نہیں چھوڑا جائیگا سابق دور میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کرنے والو ں کو جائز مقام دینے میں ہر فورم پر اپنا کردار اداکرونگا جہاں بھی کرپشن اور لوٹ مار کی اطلاع ملی تو وہاں کارکنوںکے ہمراہ ایکشن لینگے قربانی دینے والوں کو اُن کا جائز مقام ضرور دیاجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصر الدین سورانی میں ملک ہارون رشید کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک ہارون رشید،ملک جہانزیب خان ،ملک مہتاب اللہ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے اور مشن کا نام اور عمران خان کے جدوجہد کا ثمر ہے حکومت بنانے میں کارکنوں کا انتہائی اہم کردار ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا اب چونکہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے جس میں کارکنوں کے محرومیوں اور درپیش مسائل ومشکلا ت کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا جس کیلئے ہماری جدوجہد کا سلسلہ ہمیشہ کی طرح اب بھی جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ گوہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی ترقی اور کارکنوں کے حوصلوں کیلئے صفہ اول کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرینگے اس حوالے سے بنوں کے کسی بھی محکمے میں کرپشن اور میرٹ کے خلاف اقدامات پر حاموش نہیںہونگے اور کرپٹ افسران کو واپس بھیج کر دم لینگے انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں سخت حالات میں پارٹی کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دی کا پورا بنوں گوہ ہے اور کارکنوں کی گرفتاریوں رہائی اور عدالتوں میں مقدمات تک کا ہر محاذ پر ساتھ رہا انہوں نے کہا کہ ہمیں عہدوں کا کوئی شوق نہیں ہم نے بغیر عہدے کی عوامی خدمت کی جسکی وجہ سے آج ہمیں ہر جگہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں