وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت

صوبائی وزراء کامتعلقہ محکموں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ

منگل 16 اپریل 2024 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان پارٹی رہنمائوں اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ بارش اور سیلاب سے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کرم پل,کاسے کلہ پل اور نئی سبزی منڈی روڈ کا معائنہ کیااس موقع پراقوم بنوں کے رہنما ملک نیاز علی خان میراخیل،ملک طارق عثمان،ممتاز خان حکمت یار خان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار اور مشران موجود تھے اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے صوبائی وزیر کو کرم پل اور کاسے کلے پل کے کمزور حصوں کو سیلاب کے ممکنہ نقصان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس ضمن میں قابل عمل تجاویز بھی پیش کیںاس موقع پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کے ساتھ صوبائی وزیر نے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور عوامی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کے ساتھ کام شروع کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے این ایچ اے اور محکمہ سی این ڈبلیو کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کرے گی اور دونوں پلوں اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا اور کسی بھی صورت سست روی سے کام نہیں لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بارش کے باعث نقصانت صرف بنوں میں نہیں ہوئے ہیں بلکہ پورا صوبہ نقصانات کی زد میں ہے۔تاہم فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں