،ملاکنڈ ڈویژن کے نجی سکولز مالکان کا27جولائی کو مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کا اعلان

اتوار 21 جولائی 2019 20:30

tبٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) ملاکنڈ ڈویژن کے نجی سکولز مالکان نی27جولائی کو مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ایم ڈی پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے نامناسب رویے غیر قانونی اقدامات اور سکولوں کی بند ش کے خلاف ہونے والے احتجاج میں سکولز مالکان سمیت والدین اساتذہ اور دیگر سٹاف بھرپور شرکت کرے گایہ فیصلہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سوات شانگلہ چترال بونیر دیر اپر دیر لوئر باجوڑ اور ملاکنڈ کے پرائیویٹ سکولز مالکا ن و پر نسپلز کے بٹ خیلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے رہنمائوںفضل ودود محمد زمان محفوظ خان اختر علی وغیرہ نے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایم ڈی پی ایس آر اے سردار رضا ہارون بات چیت مشاورت اور عدالت چارہ جوئی کے باوجوداپنے من پسند امرانہ اور غیر قانونی اقدامات چھاپوں اور سکولوں کو سیل کرنے سے باز نہیں آرہا انھوں نے کہاکہ اب ملاکنڈ ڈویژن کے سینکڑوں سکولز مالکا نے اپنے ہزاروں اساتذہ سٹاف اور لاکھوں والدین کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے عوام کو معیاری تعلیم سے محروم کرنے کی اس عالمی سازش کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے پہلے مر حلے میں27جولائی کو مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی رہائش گاہ جبکہ دوسرے مر حلے میں6اگست کو پی ایس آر اے دفتر پشاور کے سامنے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا انھوں نے کہاکہ اگر اس کے باوجود بھی ایم ڈی کو نہ ہٹا یا گیا تو ڈویژن بھر کے نجی تعلیمی ادارے احتجاجا بند کر دیئے جائیں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں