درگئی بازار میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ قومی امن جرگہ کے سربراہ رحیم اللہ خٹک کو قتل کردیا گیا

بدھ 14 جنوری 2009 20:22

بٹ خیلہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) درگئی بازار میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے تحریک اتحاد قبائل اور قومی امن جرگہ کے سربراہ رحیم اللہ خٹک کو قتل کردیا گیا جبکہ تین افراد اندھا دھند فائرنگ کیزد میں آگئے ، تحریک اتحاد قبائل اور قومی امن جرگہ درگئی کے صدر رحیم اللہ خٹک اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی کے قریب پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رحیم اللہ خٹک نامی شخص کی بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوگئی جنہیں درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا، یاد رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آگئی ہے اور اب تک مختلف سات واقعات رونما ہوچکے ہیں ، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس کا عالم ہے ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ لیویز نے ان واقعات کے الگ الگ الگ رپورٹ درج کر کے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں