ملاکنڈ میں مردم شماری پرامن طور پر جاری ہے، مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 مئی کو مکمل ہوگی،انچارج محکمہ شماریات ملاکنڈ

جمعہ 19 مئی 2017 21:14

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2017ء) انچارج محکمہ شماریات ملاکنڈ کے جلال خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں مردم شماری کا سلسلہ پر امن طور طور پر جاری ہے 25 اپریل سے شروع ہونے والی چھٹی خانہ ومردم شماری 25مئی کو مکمل ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری میں ضلعی انتظامیہ ، اساتذہ اور پاک فوج کے جوان مشترکہ طور پر بھرپور حصہ لے رہی ہے جبکہ علاقہ کے عوام کی طرف سے شماریات ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کی وجہ سے شماریات کا عمل پر امن انداز میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں