نوازشریف کے بعداب زردای کی باری ہوگی

، پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان بھی احتساب سے بچ نہیں سکیں گے سابقہ دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ،قبرستانوں مساجدوں کوبھی نہیں بخشاگیا ،وزیراعلیٰ کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ

منگل 15 اگست 2017 20:52

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ نوازشریف کے بعداب زردای کی باری ہوگی زرداری کیساتھ ساتھ پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان بھی احتساب سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ سابقہ دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن ہوئی ہے قبرستانوں مساجدوں کوبھی نہیں بخشاگیاہے اورپراجیکٹ کمیٹیوں میں بھی کرپشن کی گئی ہے پی پی پی کے یعقوب خان کوچوروں کے ٹولے سے مستعفی ہونے پراورپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

وہ بروز منگل یونین کونسل ڈھیری جولگرام اوریونین کونسل خارمیں بڑے بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے مالاکنڈ سے رکن قومی اسمبلی جنیداکبرخان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ایکیس سال محنت کردی ہے ۔پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوجی آئی ٹی اورسپریم کورٹ نے چورثابت کرکے نیب کوچھ ہفتے کے اندراندرکیس تیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب تک ملک سے چوروں اورلٹیروں کاخاتمہ نہیں کیاگیاہے اس وقت تک ملک ترقی کے راہ پرگامزن نہیں ہونگے کیونکہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کاخزانہ بے دردی کے ساتھ لوٹاگیاہے انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے جانے کے بعداب ائندہ باری اصف علی زرداری کی ہوگی اصف علی زرداری کے ساتھ پی پی پی کے صوبائی صدرہمایون خان بھی بچ نہیں سکیں گے کیونکہ انہوںنے بھی اپنے دورحکومت میں ریکارڈ کرپشن کی گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے آج ملک کے کروڑوں بچے تعلیم اورصحت سے محروم ہیں اورانہوںنے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں نے سیاست کوتجارت میں تبدیل کردیاہے پی پی پی اورمسلم لیگ نے باری رکھی ہے ایک دوسرے کے کرپشن پرخاموشی اختیارکررکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگرملک سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا توباہردنیاسے لوگ یہاں مزدوری کرنے کیلئے آئیں گے کیونکہ پاکستان قدرتی حسن اوروسائل سے مالامال خطہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب مالاکنڈکے عوام باشعورہیں ائندہ کسی چوروں اورلٹیروں کے نرغے میں نہیں آئیں گے اورکرپشن میں ملوث افراد کوبری طرح شکست سے دوچارکریں گے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں