پانچ سالہ دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے راہنماآصف علی زرداری نے بے نظیربھٹو کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیا

اب بے نظیربھٹو کے نا م پرووٹ مانگنے پران کوشرم آناچاہے ،پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہو چکی ،آئندہ الیکشن میں عوام کودھوکہ دینے کیلئے پیپلزپارٹی راہنمااپنے حلقوں کے بجائے دوسرے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 25 اگست 2017 20:23

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پانچ سالہ دورحکومت میں پیپلزپارٹی کے راہنمااصف علی زرداری نے بے نظیربھٹو کے قاتلوں کوگرفتارنہیں کیااب بے نظیربھٹو کے نا م پرووٹ مانگنے پران کوشرم اناچاہیں پانچ سالہ دورحکومت میں اپنے بیوی کوقاتلوں کوگرفتارنہ کرنے والے عوام کوکیاانصاف دیں گے ان کاسیاست ختم ہوچکاہے ائندہ الیکشن میں عوام کودھوکہ دینے کیلئے پیپلزپارٹی کے مرکزی اورصوبائی راہنمااپنے حلقوں کے بجائے دوسرے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے مگرپھربھی شکست کا مقدرہوگاکیونکہ اب عوام چوروں اورلٹیروں کے نعروں میں نہیں آئیںگے عوام عملی کام چاہتے ہیں۔

بروز جمعہ ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے تحصیل بٹ خیلہ کے مختلف مقامات خار،طوطہ کان ،مالاکنڈ میں بڑے بڑے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرشکیل خان ایڈوکیٹ نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کوپی ٹی آئی کے ٹوپیاں پہنادی گئی ۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت پرتنقید کرنے والے پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پہلے اپنے والدہ کے قاتلوں کوگرفتارکرکے قوم کے سامنے رکھاجائے پھرصوبائی حکومت کے خلاف باتیں کروکیونکہ بے نظیربھٹوکے قاتل اب بھی کھلے عام گھومتے پھرتے ہیں پانچ سالوں میں اپ کے والدنے صرف اورصرف کرپشن کے سواء کچھ بھی نہیں کیاہے ا س لئے ائندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے ضمانت ضبط ہوجائیگی ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے راہنمااگردوسرے حلقوں سے بھی الیکشن لڑے پھربھی شکست ان کامقدر ہوگی اورچترال کے غیورعوام چوروں اورلٹیروں کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں