کوئی ایک پائی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،مخالف جماعتیں اپنی پارٹیاں کرپشن کے پیسوں سے چلارہی ہیں

ماضی میں سرکاری ادارے سیاستدانوں کے جیب خرچ پورا کرتے تھے ہم نے تمام راستے بند کردئیے مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان کا مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنیوالوں کیلئے تقریب میں خطاب

جمعہ 10 نومبر 2017 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کوئی ایک پائی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا مخالف جماعتیں اپنی پارٹیاں کرپشن کے پیسوں سے چلارہی ہے سرکاری اداروں کو عوام کے تابع بنا دیا ہے ماضی میں سرکاری ادارے سیاستدانوں کے جیب خرچ پورا کرتی ہم نے تمام راستے بند کردئیے ۔

وہ جمعہ کو اختر غونڈئی بٹ خیلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کونسلر محمد ایوب ،انجینئر فیض محمد ،فضل محمد ،جاوید احمد ،حیدر زمان ، شیر علی ،محمد نثار ،شوکت علی،لیاقت ماما،یوسف ،رحیم محمد ،عمران خان ،اعزاز ،عزیز خان اور دیگر نے شمولیت کا اعلان کیا ایم این اے جنید اکبر ،تحصیل نائب ناظم صفدر شاہ ،امیر بادشاہ ،تحصیل کونسلر زاہد خان اور دیگر نے نئے آنے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی ایم این اے جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے اور جو اختلاف رکھتا ہے وہ غلام یا درباری نہیں بلکہ اصل کارکن ہے ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اختلافات کی بہ جائے متحد رہ کر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہوگا تحصیل نائب ناظم صفدر شاہ نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندیوں کے بہ جائے پارٹی کو مضبوط کیا جائے اس موقع پر انہوں نے گرائونڈز کے لیے دو لاکھ روپے اور کھلاڑیوں کے لیے سپورٹس سامان دینے کا اعلان کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں