متاثرین سوات ایکسپریس وے موٹروے کے معاوضوں کی ادائیگی کی ڈیڈلائن گزرنے کے بعد ضلع نائب نے کل تمام یونین کونسلوں کے ضلع کونسلران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ آفس میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

پیر 20 نومبر 2017 17:42

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) متاثرین سوات ایکسپریس وے موٹروے کی معاوضوں کی ادائیگی کی ڈیڈلائن گزرنے کے بعد ضلع نائب ناظم نے کل بدھ کے روز تمام یونین کونسلوں کے ضلع کونسلران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے آفس میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا صوبائی حکومت فوج کے ادارے کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمارے پاس دوسرا راستہ نہیں اپنے آفس میں ضلع نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین یوسف زئی نے ضلع کونسلران مہابت خان اور اصغر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری زمینیں،باغات اور دیگر اراضی کو اونے پونے داموں لینے کی سازشیں کی جارہی ہے لیکن ہم کسی بھی قیمت پر ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے ،ہماری صوبائی حکومت خصوصاً انصاف خان کے انصاف کا کہیں پر بھی پتہ نہیں چل رہاہے،باربار کی ڈیڈلائن اور اس کے گذرنے کے بعد اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے آفس میں مستقل دھرنا دے کرمسئلے کا حل نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ ابھی تک متاثرین کے ساتھ نرخ کا کوئی تعین نہیں ہوا اور صوبائی حکومت من پسند نرخ مقرر کرکے لوگوں کو مزیددیوالیہ کرنے کی درپے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں