ایکسپریس وے کے لئے زمین فراہم کرنے والے مالکان کو بہت جلد معاوضہ ادا کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ

منگل 10 جولائی 2018 21:35

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء)ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ شاہد محمود نے کہا ہے کہ ایکسپریس وے کے لئے زمین فراہم کرنے والے مالکان کو بہت جلد معاوضہ ادا کیا جائیگا، زمین مالکان کے لئے نصف سے زیادہ انہیںفراہم ہوچکی ہے جو مکمل ہوکر مالکان کو فوری ادا کی جائیگی، ادائیگی کیلئے ایکسپریس وے اور انٹر چینج مالکان کو الگ کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے افس میں مالکان اراضی کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان کے قیادت میں ڈی سی ملاکنڈ سے ملاقات کرکے معاوضہ کی فوری ادائیگی کامطالبہ کیا، وفد میںمالکان کے علاوہ سابق ایم پی اے محمد شعیب خان ، حاجی احمد زادہ اور کامل سید بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ انہیں مالکان اراضی کے مشکلات کا احساس ہے اس وجہ سے انہوںنے از خود اس حوالے بہت کام کیا ہے انہوںنے کہا کہ وہ بہت جلد ایکسپریس وے سائٹ کا دورہ کریںگے اور اس موقع پر بھی ایکسپریس وے سے متاثرہ رائشی مکانات کا بھی جائیزہ لیںگے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں