بٹ خیلہ ، پشاور یونیورسٹی میں متحدہ طلبہ محاذکے عہدیداروں کی گرفتاری کیخلاف پیپلز ایس ایف کا حتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 جولائی 2018 20:41

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پیپلز ایس ایف مالاکنڈڈویژن کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی میں متحدہ طلبہ محاذکے عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبہ تنظیموں کے کمروں اور ہاسٹل بندش کے خلاف مالاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ سامنے حتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل جنرل سیکرٹری ذوہیب طلب نے کی جبکہ دیگر سٹوڈنٹس رہنما روئیدار خان ، آصف رضا ، عدنان خان ،عثمان ، سمیع اللہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پریونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے انتظامیہ کا اپریشن کے نام پر طلبہ کو زبردستی ہاسٹل سے نکالنا اور طلبہ پر تشدد اور ان کے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختونخوا پہلے سے متاثرہ صوبہ ہے ان حالات میں جو طلبہ تعلیم کے لیے یونیورسٹی آتے ہیں تو زیادہ فیسوں اور انتظامیہ کی نامناسب رویہ کی وجہ وہ تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ، طلبہ کا قصور صرف اتنا ہیں کہ انہوں نے غیر قانونی پروسٹ سیف اللہ اور سیکیورٹی انچارج سقلین کیخلاف آواز بلند کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبہ کو گرفتار کیا تھا جو کے ظلم کی انتہا ہے ۔انہوں نے طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ نیب اور چیف جسٹس سے کرپٹ اور غیر قانونی پوسٹوں پر موجود لوگوں کوہٹوانے کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں