ڑ*چھوٹے ملازمین کا استحصال کسی بھی طور قبول نہیں کیا جائے گا،حاجی غفارشاہ

اتوار 3 جنوری 2021 18:55

× بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2021ء) پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا نے محکمہ مواصلات کی بہتر کارکردگی کیلئے ڈویژنل ایکسین کوکم سے کم تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رکھنے ،بھرتیوں میں ملازمین کے مختص کوٹے و عدالتی فیصلوں پر عمل درآمداورڈویژن سطح پرچیف انجینئر کی ممکنہ تقرری روک کر اس کی جگہ روڈ گینگ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے یو نین کے صوبائی صدر گل زمین نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین ضلع مردان کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے بعدصوبائی سینئر نائب اور مردان کے صدر حاجی سید غفار شاہ جنرل سیکرٹری محمد زمان اور دیگر عہدیداروں امیر خان لقمان فرمان اور ایوب خان کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ مواصلات میں مختلف کیڈرکی خالی پوسٹوں کے خاتمے اور اس کا بجٹ نئے ڈویژنل چیف انجینئر زکو دینے کی تجویز کی سخت مخالفت کی جائے گی کیونکہ چھوٹے ملازمین کا استحصال کسی بھی طور قبول نہیں کیا جائے گا انھوں نے ڈرائیور کی براہ راست بھرتی کی بجائے مشینری کلینر کوڈرائیور کی پوسٹ پر ترقی دینے کا مطالبہ کیاہائی وے ڈویژن مردان کے ایکسین انجینئرودود خان کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے انھوںکہا کہ محکمے اور صوبے کے بہترین مفادمیں ڈویژنل ایکسین حضرات کو تین سال تک ایک ہی جگہ ٹک کر کام کرنے دیا جائے کیونکہ آئے روز کے تبادلوںسے ان کی کارکردگی سخت متاثرہو رہی ہے انھوں نے بی گریڈ کاڈیپاٹمنٹل امتحان پاس کرنے والے روڈ انسپکٹر زکو فوری طورپر سب انجینئر کی پوسٹ پر ترقی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں