ملاکنڈ قومی محاذکا لیوی سروس رولز2021ء فوری منسوخ کرکے تمام بر طرف اہلکاروں کی بحالی کا مطالبہ

اتوار 18 اپریل 2021 17:50

ٹ*بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) ملاکنڈ قومی محاذنے لیوی سروس رولز2021ء فوری منسوخ کرکے تمام بر طرف اہلکاروں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے محاذ نے سر کاری اداروں میں سیاسی مداخلت، تجاوزات منشیات کے خاتمے اور لیوی سمیت گھوسٹ ملازمین کی حا ضری یقینی بنانے کی ضرورت پر روز دیا ہے اس سلسلے میں محاذ کا اجلاس ضلعی صدر گل زمین کی صدارت میں ہواجس میں سینئر نائب صدر رحمن گل نائب صدر محمدزادہ بھٹوجنرل سیکر ٹری سلمان بخاری سمیت دیگر عہدیداروں پیر سعید خان محسن خان شفیع اللہ خان شکیل احمد اوردائود وحیدنے شرکت کی اجلاس میںمختلف علاقائی مسائل زیر غور لائے گئے اس موقع پر ملاکنڈ کے مختلف سرکاری محکموںمیں جاری سیاسی مداخلت غیر قانو نی بھرتیوں سودی کاروبار انڈر پلے منشیات کے بڑ ھتے ہوئے استعمال اور ہسپتال کے سامنے تجاوزات اور قبرستانوں پر قبضے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام سے مطا لبہ کیا گیا کہ اس سلسلے میںفوری اور موثر اقدامات کئے جائیںتاکہ اداروں کی اصلاح ہوسکے اور عوا م کو ریلیف ملے مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملاکنڈ لیوی فورس سے ان کی اصل ڈیوٹی لینے کی بجائے ذاتی خدمت لی جارہی ہے جبکہ بٹ خیلہ ہسپتال کے سامنے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی گئی ہیںجن کا خاتمہ ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں