آٹھویں جماعت کے بورڈ، نویں و دسویں اور ہائر سکینڈری کے مشترکہ امتحان پر کمیٹی اجلاس طلب کریں گے، تاج محمد ترند

جمعہ 1 نومبر 2019 11:33

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین تاج محمد ترند نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ، نویں و دسویں اور ہائر سکینڈری کے مشترکہ امتحان کے معاملہ پر کمیٹی اجلاس طلب کریں گے۔ وہ گذشتہ روز ممبر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ہزارہ کے شوکت محمود کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ممبر پی ایس آر اے نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کو سیشن کے دوران آٹھویں جماعت کے بورڈ، نویں و دسویں اور ہائر سکینڈری کے مشترکہ امتحان کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس سے صوبہ کا تعلیمی نظام تباہی سے دوچار ہو گا، پوری دنیا سمسٹر سسٹم کی جانب جا رہی ہے جبکہ ہمارے صوبہ میں پرانی طرز پر امتحانات لینے کا نظام رائج کیا جا رہا ہے۔ شوکت محمود نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کو آدھا سال گذرنے کے بعد پتہ چلا کہ ان کا بورڈ امتحان ہو گا، اس فیصلہ سے بھی طلباء و طالبات سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، ایسے فیصلوں سے طلباء و طالبات کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں