بٹگرام پولیس کا شانگلہ اور کوہستان کے ملحقہ سرحدی راستوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ناکہ بندیاں

پیر 1 اپریل 2024 11:10

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) بٹگرام پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع شانگلہ اور کوہستان کے ملحقہ سرحدی راستوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ناکہ بندیاں کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی ایس پی الائی منیر خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پزنگ کیڈٹ متین خان نے ٹیم کے ہمراہ متعدد گھروں، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی اور ایک پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا، 5 مشتبہ افراد کو تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات رجسٹر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں