بٹگرام۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تھانہ چانجل کا سی پیک کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

منگل 2 اپریل 2024 21:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تھانہ چانجل پولیس نے سی پیک کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹراٸیک آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابقڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں سکیورٹی پلان کے مطابق کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی محمد شاہین خان کی نگرانی میں اشتیاق خان ایس ایچ او تھانہ چانجل نے ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں سی پیک سے ملحقہ گھروں اور علاقوں کو سرچ کیا ۔ معززین علاقہ سے بھی میٹنگ کی ۔ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت یا آمد پر پولیس کو اطلاع اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں