بٹگرام پولیس کے 9 کانسٹیبلان کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

بدھ 3 اپریل 2024 16:36

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) بٹگرام پولیس کے 9 کانسٹیبلان کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان کی سربراہی میں محکمانہ پروموشن بورڈ نے اچھی شہرت اور کارکردگی پر قواعد و ضوابط پورے کرنے والے 9 پولیس کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبلان کے عہدے پر ترقی دی.ڈی پی او بٹگرام نے ترقی پانے والے جوانوں سے کہا کہ اس ترقی کے ساتھ آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئیانصاف کا بول بالا کریں۔ اور انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں