ضلعی انتظامیہ حکام کا سرکاری نرخنامہ کی چیکنگ کیلئے کوزہ بانڈہ، شملائی اور بٹگرام بازار کا دورہ

جمعہ 5 اپریل 2024 11:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخنامہ پر فروخت اور اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے تحصیلدار بٹگرام کے ہمراہ کوزہ بانڈہ بازار میں پرائسس انسپکشن کی۔ غیر معیاری اشیاءبیجنے اور نرخنامہ کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے اشیاءخوردو نوش کی سرکاری جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے شملائی بازار کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ہوٹل، بیکریز، سبزی اور فروٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی جبکہ خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جرمانے عائد کئے گئے۔ محکمہ خوراک کے افسران نے بھی بٹگرام بازار کا دورہ کر کے سبزی، فروٹ، گوشت، بیکریز، کریانہ سٹورز اور دیگر اشیاءخوردونوش کے سٹالز کا دورہ کر کے وہاں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں